مندرجات کا رخ کریں

توافق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نباتات و حیوانات پر ماحول اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ توافقات (انگریزی: Adaptations) عمل میں لاتے ہیں۔ ماحول کے مطابق کسی عضو کی تبدیلی بھی اسی کا نام ہے۔ جانوروں کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ دوران ارتقا خود کو حالات یا ماحول کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ اس سے ان کی نسل ناپید نہیں ہوتی۔[1] مثال کے طور پر پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کا ٹھنڈ کا عادی ہو جانا یعنی ان کے جسم میں قدرتی طور پر ایسی تبدیلیاں آنا جو ان کو سردی سے مقابلے میں کامیاب کر سکیں۔ کبھی کبھی جسم کا کوئی مخصوص حصہ ایڈیپٹیشن دکھاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی ایک خاص قسم کی بو میں اگر کوئی مستقل رہے تو اس کی ناک اس بُو کی عادی ہو جاتی ہے۔ یا پھر جب ہم کوئی کپڑا پہنتے ہیں تو کھال کو احساس ہوتا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد یہ احساس ختم ہو جاتا ہے۔ یہ ایڈیپٹیشن (توافق) وقتی اور فوری بھی ہو سکتے ہیں اور دیر پا بھی، ایک ہی نسل میں ختم ہو سکتے ہیں اور نسل در نسل بھی چل سکتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ کشاف اصطلاحات حیوانیات
  2. ↑ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز (مئی 1994)۔ "سائنس ڈکشنری"۔ اردو ماہنامہ سائنس۔ نئی دہلی۔ ج 1 شمارہ 4: 7