قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات، فرانس
ظاہری ہیئت
قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات یا مختصراً انسی (فرانسیسی: Institut national de la statistique et des études économiques) فرانس کا ایک قومی ادارہ ہے جو معاشی شماریات و مطالعات کا کام انجام دیتا ہے اور فرانس کی معیشت و معاشرہ کی شماریات یکجا کر کے انھیں وقتاً فوقتاً شائع کرتا ہے۔ یہ ادارہ یورپی شماریاتی نظام یوروسٹیٹ کی فرانسیسی شاخ ہے اور اس کا صدر دفتر پیرس میں واقع ہے۔ اس ادارہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے دوران ویچی فرانس کے تحت قومی شماریاتی خدمت (National Statistics Service) کے جانشین کے طور پر 1946ء میں ہوا تھا۔
مقاصد
[ترمیم]انسی ادارہ فرانس میں دفتری شماریات کی تیاری اور ان کی اشاعت کا ذمہ دار ہے، اس کی معروف ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں:
- قومی مردم شماری کی تنظیم اور فرانسیسی عوام سے متعلق مختلف اعداد و شمار کی اشاعت۔
- متفرق قسم کے اشاریوں کی تیاری جن میں افراط زر کا اشاریہ بھی شامل ہے، اس اشاریہ کے ذریعہ تعمیرات سے متعلق قیمتوں اور کرایوں کو مقرر کیا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات، فرانس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
زمرہ جات:
- 1864ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- آبادیات فرانس
- فرانس کی حکومتی ایجنسیاں
- فرانس کی معیشت
- قومی شماریاتی خدمات
- قومی شناختی نمبرات
- فرانس میں 1946ء کی تاسیسات
- پیرس میں قائم تنظیمیں
- 1946ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- پیرس کا ساتواں آرونڈسمینٹ
- 1946ء میں قائم ہونے والے حکومتی شعبے
- فرانس میں علوم اور طرزیات
- فرانس میں قائم سائنسی تنظیمیں